پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

خانہ کعبہ میں خود کشی کرنے والا پاکستانی نہیں تھا کس ملک سے تعلق تھا ؟ خود کشی کی وجوہات کیا تھیں ، افسوسناک وجوہات

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں ایک شخص نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔غیر ملکی میڈیا نے سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ پولیس کے مطابق غیر ملکی شخص نے مسجد الحرام کی بالائی منزل سے مطاف کے صحن میں چھلانگ لگائی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ایس پی اے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ خودکشی کرنے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت معلوم کرنے کی

کوشش کی جارہی ہے۔اس بات کی تحقیقات بھی کی جارہی ہے کہ دھاتی آڑ کے باوجود غیر ملکی خودکشی کرنے میں کیسے کامیاب ہوا۔واضح رہے کہ مسجد الحرام میں پیش آنے والا یہ پہلا غیر معمولی واقعہ نہیں ہے۔گزشتہ سال سعودی شخص نے عین خانہ کعبہ کے سامنے خود سوزی کی کوشش کی تھی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے اسے ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔ ترکی اور عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرنے والا 26 سالہ شخص فرانسیسی شہری تھااور اس نے اسلام قبول کیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…