ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف میں جتنا بڑا لوٹا اور اے ٹی ایم ہو گا اسے فوراً ٹکٹ دیا جائے گا، سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا الزام

datetime 7  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں جو جتنا بڑا لوٹا اور اے ٹی ایم ہو گا ، اسے فوری ٹکٹ دی جا رہی ہے ۔ (ن ) لیگ ذاتیاب کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور ہر پارٹی امیدوار کو کڑے امتحان سے گزر کر ٹکٹ دی جائے گی۔ تحریک انصاف میں جو جتنا بڑا لوٹااور اے ٹی ایم ہو گا ، اسے فوری ٹکٹ دی جا رہی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پوری جماعت عمران خان کے دفاع میں دن رات ایک کئے ہوئے ہے ۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کے فارم میں تبدیلی جب پارلیمان نے کی کی تو باقی فیصلے بھی اسے ہی کرنے چاہیءں تا کہ ہر فیصلے کو عوام کی مکمل تائید حاصل ہو ۔مسلم لیگ (ن)کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ریحام سے شادی اور طلاق کا ذاتی مسئلہ ہے ، ن لیگ کا اس سے نہ تو کوئی تعلق ہے اور نہ ہی اس کتاب سے ان کی جماعت کا کچھ لینا دینا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی ٹکٹوں کیلئے کثیر تعداد میں لوگوں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں اور ہر امید وار کا انٹرویو کیا جا رہا ہے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج گوجرانوالہ ، گجرات ، نارووال، حافظ آباد اور خواتین کے انٹرویوز ہوئے۔ملتان ، خانیوا ل ، ساہیوال ، وہاڑی اور پاکپتن کے انٹرویوز ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پچیس جولائی کو (ن) لیگ جیتے گی ، ہم نے عوام کی خدمت کی ، ووٹ کو عزت دوپر کام کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ دوسری سیاسی پارٹیاں لوٹوں کو ٹکٹیں دے رہی ہیں ، اثر و رسوخ استعمال کیا جا رہا ہے ۔ پاکستان میں وقت پر الیکشن ہونا عوام کی ڈیمانڈ ہے ۔ کوئی بھی طاقت الیکشن کو آگے پیچھے نہیں کر سکتی ، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری پارٹیاں الزام ، جھوٹ ، انتشار اور بہتان بازی کر رہی ہیں لیکن شہباز شریف نے پانچ سال کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھی ہے ، سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب نے بجلی بنائی ہے اور پورا پاکستان اس کو استعمال کر رہا ہے ، عوام کے لئے خوشی کی بات ہے کہ دہشت گردی ختم ہو چکی ہے ، پورا پاکستان پرسکون ہو چکا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کی قیادت فیصلہ کریں گی کہ مریم نواز کہاں سے الیکشن لڑیں گی۔

2018 ء کا سال بہت اہم سنگ میل طے کر رہا ہے ۔تسلسل کے ساتھ جمہوریت مضبوط ہونے جا رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ذاتیاب کی سیاست صرف تحریک انصاف نے کی ہے ۔ عمران خان نے بالکل کوئی کام نہیں کیا ۔ ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ریحام خان سے شادی عمران خان نے کی اور طلاق دی۔ ریحام نے کتاب لکھی ، ن لیگ کا عمل دخل کہاں سے آگیا ۔ اس کتاب میں ایسا کیا ہے کہ تحریک انصاف ڈر رہی ہے ۔ ایسی کتاب جو شائع نہیں ہوئی ، چار دن میں چار پریس کانفرنس کر دی۔کتاب چھپنے دیں ، کتابیں چھپتی ہیں ۔ (ن) لیگ کا ایک ہی بیانیہ ہے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…