پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ویمن ایشیا کپ، پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں سری لنکا کو 23رنز سے ہرادیا

datetime 6  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولالمپور(آئی این پی)ویمن ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں سری لنکن ویمنز ٹیم کو 23رنز سے شکست دیدی۔سری لنکن ویمنز ٹیم137رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ20اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر 113رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے تباہ کن بولنگ کرتے ہو ئے 4 اوورز میں 21رنز دیکر 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

اورپلیئر آف دی میچ قرار پائیں ۔ پاکستانی ویمنز ٹیم(آج)جمعرات کو اپنا چوتھا میچ میزبان ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔بدھ کو ملائیشیا کے دارلحکومت کولالمپور میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔پاکستانی ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنائے۔ کپتان بسمہ معروف نے نا قابل شکست 60 رنز بنائے اس کے علاوہ ناہیدہ خان 38 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ علی5،جویریہ خان 13،ندا ڈار3اورنین عابدی7رنز بنا سکیں۔جواب میں سری لنکا نے 9وکٹوں پر 113رنز بنائے۔ سری لنکن ویمنز کی جانب سے یاسودا مینڈس25، ہن سیکا24، شاشیکالا سری وردنے13رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے تباہ کن بولنگ کرتے ہو ئے چار اوورز میں 21رنز دیکر 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں جبکہ ناشرہ سندھو اوربسمہ معروف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔پاکستان ویمن ٹیم(آج)جمعرات کو میزبان ملائیشیا کے خلاف اپنا چوتھا میچ کھیلے گی ۔واضح رہے کہ پاکستانی ویمنز ٹیم اب تک اپنے3میچز میں سے 2میں فتح حاصل کر چکی ہیں جبکہ بنگلہ دیش سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…