ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

وسیم اکرم اور رمیز راجہ کے بعد مکی آرتھر بھی لیڈز ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے کا دفاع میں میدان میں آگئے

datetime 3  جون‬‮  2018 |

لیڈز (این این آئی)سابق کپتانوں وسیم اکرم اور رمیز راجا کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی لیڈز ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے کا دفاع میں میدان میں آگئے ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ انگلینڈ میں ہونے والی ٹیسٹ کرکٹ نئی گیند کی کرکٹ ہے ٗ وہ ٹیم کامیاب ہوجاتی ہے جو نئی گیند کے ابتدائی 40

اوورز کو اچھا کھیلتی ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ ہم نے پہلے دن خراب بیٹنگ کی لیکن ابھی میچ سے باہر نہیں ہوئے ہیں، تیسرے دن انگلینڈ کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے ٗہمیں دوسری اننگز میں بیٹنگ میں لارڈز والا ڈسپلن دکھانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہیڈنگلے کی پچ پر نظم وضبط کے ساتھ بیٹنگ کی ضرورت ہے مکی آرتھر نے کہا کہ لیڈز کی پچ پر پہلا سیشن گزار کر بڑا اسکور بنایا جاسکتا تھا لیکن ابھی میچ ختم نہیں ہوا ہے پاکستان ٹیم اب بھی میچ میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو پلاننگ کی تھی اس کے مطابق ہمیں اندازہ تھا کہ انگلینڈ 120 رنز کی برتری حاصل کرسکتا ہے لیکن جوز بٹلر کے ڈراپ کیچ نے ہماری مشکلات بڑھائی ہیں۔مکی آرتھر نے کہا کہ ہمارے بولروں نے پہلی اننگز میں بہت زیادہ رنز دے دیئے ہیں جس سے انگلینڈ بڑی برتری کی جانب بڑھ رہا ہے کوشش کریں گے انگلینڈ کو تیسرے دن جلد ا?ؤٹ کریں۔مکی آرتھر نے کہا کہ میں شاداب خان کی بولنگ کارکردگی سے مایوس نہیں ہوں وہ سپر اسٹار بن رہا ہے ایک نوجوان بولر کی حیثیت سے ان کی کارکردگی کی جس قدر تعریف کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ شاداب ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہورہا ہے لیکن دوسرے ٹیسٹ میں حسن علی کی بولنگ توقعات کے مطابق نہیں تھی۔حارث سہیل کی تعریف کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ وہ اس فارمیٹ میں نیا ہے لیکن وہ جیسے جیسے بیٹنگ کرے گا اس کے کھیل میں بہتری آئیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…