پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

طلعت علی ملک 2019ء ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کی منیجر رہیں گے

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)طلعت علی ملک 2019ء ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کی منیجر رہیں گے۔ایک انٹرویومیں پاکستان ٹیم کے منیجر طلعت علی ملک نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں اس بات سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ آئندہ سال انگلینڈ میں ہونے والے 12 ویں آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے منیجر ہوں گے۔پاکستان کیلئے 10 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے طلعت علی

کے مطابق وہ سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم کے ساتھ اچھا محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرفراز ایک متحرک کپتان ہے جس کے ساتھ لڑکے محنت جی جان سے کرتے ہیں،ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھاتے ہیں اور دوستوں کی طرح وقت گزارتے ہیں۔طلعت علی نے کہا کہ گذشتہ سال سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپیئنز ٹرافی جیتنا اس ٹیم کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ تھا جس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔طلعت علی ملک جنہیں گذشتہ سال دورہ آسڑیلیا کے بعد وسیم باری کی جگہ قومی ٹیم کا منیجر بنایا گیا تھاکا کہنا ہے کہ انہوں نے گذشتہ ماہ 29 مئی کو اپنی 68 ویں سالگرہ منائی ہے البتہ ان کی عمر کے حوالے سے سابق کرکڑز اور ناقدین خاصی تنقید کرتے رہتے ہیں کہ وہ 70سال کے ہوگئے ہیں اور اب تک ٹیم سے جڑے ہوئے ہیں۔طلعت علی ملک جو ماضی میں بطور آئی سی سی میچ ریفری بھی فرائض انجام دے چکے ہیں کہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم کا منیجر رہنا ایک اعزاز کی بات ہے جب تک پی سی بی انہیں اس قابل سمجھے گا ان کی خدمات حاضر ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…