اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

سرفراز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ درست تھا لیکن پاکستان کی اننگز کے دوران کیا ہوتارہا جس کی وجہ سے پاکستانی بیٹنگ کو سنبھلنے کا موقع تک نہیں مل سکا؟ رمیز راجہ،وسیم اکرم کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈز(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ جس طرح کی کنڈیشن تھیں اور دھوپ نکلی ہوئی تھی اگر میں بھی ٹاس جیت لیتا تو پہلے بیٹنگ ہی کرتا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں انگلینڈ کے بولروں کو کریڈٹ دینا ہوگا جنہوں نے کنڈیشنز کو بہت اچھے طریقے سے استعمال کیا لیکن جب میچ شروع ہوا تو گیند مسلسل ہل رہا تھا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کی پہلی اننگز میں کوئی گیند ایسی نہیں تھی جو سوئنگ نہ ہوئی ہو، ہلتی ہوئی گیندوں پر کسی بھی لمحے پاکستانی بیٹنگ کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا، لاردز ٹیسٹ میں کچھ گیندیں ایسی تھیں جو سیدھی رہ رہی تھی لیکن ہیڈنگلے کی کنڈیشنز مشکل تھیں جس پر بیٹسمینوں کو الزام دینا درست نہیں ہے۔وسیم اکرم نے شاداب خان کی بیٹنگ صلاحیتوں کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ شاداب کو میں نے اسلام آباد یونائیٹڈ میں منتخب کیا تھا، ہر اننگز کے بعد شاداب ایک منجھے ہوئے کھلاڑی کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے کہا ہے کہ ہیڈنگلے لیڈز پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست تھا۔ایک انٹرویومیں پاکستان کے لیے 57 ٹیسٹ میچوں میں 31.83 کی اوسط سے 2833 رنز بنانے والے رمیز راجا نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ قومی ٹیم میں کچھ کرنے اور خود کو منوانے کا جذبہ نظر آرہا ہے۔سابق کپتان نے کہاکہ لارڈز کی فتح کے بعد لیڈز میں کھلاڑیوں کے حوصلے بلند دکھائی دے رہے ہیں جو ایک حقیقت پسندانہ سوچ کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ سرفراز کا پہلے بیٹنگ کرنا ایک دلیرانہ فیصلہ تھا جسے سراہنا چاہیے۔رمیز راجا کے مطابق پاکستان ٹیم کے کپتان نے جب بیٹنگ کا فیصلہ کیا اس وقت دھوپ نکلی ہوئی تھی اور پچ پر گھاس نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ عین ممکن تھا کہ انگلش کپتان جو روٹ بھی ٹاس جیتے تو وہ بھی یہی کرتے جو سرفراز نے کیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ یہ درست ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم لارڈز ٹیسٹ کھیل کر شدید دباؤ محسوس کر رہی ہے اور قومی ٹیم کے پاس سیریز جیتنے کا یہ ایک بہترین موقع ہے۔رمیز راجا نے لیڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے امام الحق کے حوالے سے کہا کہ تھوڑا صبر امام کا اتنی جلدی تجزیہ کرنا غیر مناسب ہو گا، وہ ایک نوجوان بیٹسمین ہے، جو کچھ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ امام انگلینڈ میں پہلی سیریز کھیل رہا ہے اسے تھوڑا وقت دینا مناسب ہو گا، انگلینڈ میں آکر تو بڑے بڑے تجربے کار بیٹس مین مشکلات ہو شکار ہو جایا کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…