نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکا کی طرف سے لگائی کی یکطرفہ پابندیوں پر عمل نہیں کرے گا بلکہ اس حوالے سے صرف اقوام متحدہ کی پابندیوں کو اہمیت دی جائے گی۔ ہم کسی کے تابع نہیں ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے کہاکہ ایران کے خلاف صرف اقوام متحدہ کی پابندیوں پر عمل کیا جائے گا نہ کہ کسی دوسرے ملک کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں پر۔دریں اثناء بھارتی خاتون وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے نئی دہلی میں ایک
ملاقات کی ہے۔ بھارتی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاکہ ظریف نے اس مشترکہ جامع منصوبہ بندی کے حوالے سے آگاہ کیا ہے، جو امریکی پابندیوں کے بعد فریقین کے ساتھ مل کر اٹھائے گئے ہیں۔ادھرایک بھارتی سفارت کار کے مطابق امریکی صدر کے فیصلے سے اب چابہار منصوبے کی شرائط کو ازسر نو مرتب کرنا ہو گا۔ اس اہم تجارتی و اقتصادی منصوبے میں شامل کئی غیر ملکی کمپنیاں شش و پنج میں مبتلا ہیں اور اس باعث کئی منصوبوں کی تکمیل ادھوری رہنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔