جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکا ،شمالی کوریا ملاقات ایک بار پھر طے،12جون کو سنگاپور میں ہونے کا امکان

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر یو ٹرن لے لیا اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ سے ملاقات پر ایک بار پھر آمادگی کا اظہار کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیکہا کہ شمالی کوریا کے حکام سے بات چیت تعمیری اور مثبت رہی،بات چیت میں کم جونگ ان سے ملاقات پر تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہا کہ کم جونگ ان سے طے شدہ 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات ہوسکتی ہے اوراگر ضرورت محسوس ہوئی تو ملاقات 12 جون کے بعد بھی ہوسکتی ہے۔

یاد رہے ایک روز پہلے ہی ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ دھمکی بھی دی تھی کہ کسی بھی احمقانہ ردعمل کے لیے امریکی فوج تیار ہے ۔شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ سربراہ ملاقات کی غیرمتوقع منسوخی افسوسناک ہے ، اس کے باوجودامریکاسے مسائل کاحل چاہتے ہیں۔دوسری جانب سابق بیورو ڈائریکٹر سی آئی اے بروس کلنگر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے شمالی کوریا سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے ہیں ، خط میں دھمکی بھی ہے اور ملاقات کی خواہش بھی ظاہر کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…