جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر حد عبور کر لی، غیرقانونی تارکین وطن کو جانور قرار دیدیا

datetime 17  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر حد عبور کر لی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے اجلاس میں غیرقانونی تارکین وطن کو جانور قرار دے دیا۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی زبان پر کنٹرول نہیں، انہوں نے غیر قانونی تارکین وطن کو جانور قرار دے ڈالا۔ وائٹ ہاؤس میں کیلیفورنیا سے آئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے

غیر قانونی تارکین وطن کے بارے میں کہا کہ وہ بہت برے ہیں، ہم انہیں نکالتے ہیں اور وہ پھر ملک میں داخل ہو جاتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلکاروں سے گفتگو ان الفاظ میں کی ” آپ یقین نہیں کریں گے کہ یہ لوگ کتنے برے ہیں، یہ انسان نہیں جانور ہیں۔ ہم انہیں اپنے ملک سے اس شرح میں اور ایسے طریقے سے نکالیں گے جیسا پہلے کبھی نہیں ہوا”۔انہوں نے میکسیکو کے بارے میں کہا کہ وہ امریکا کی مدد نہیں کر رہا، نہ تو اس سے تجارت میں امریکا کا فائدہ ہے اور نہ وہ سرحد پر کچھ کر رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ بات بھول گئے ہیں کہ انکے والد بھی ایک جرمن تارک وطن ہیں، جنہیں جرمنی نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔دریں اثناء ٹرمپ انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ جون میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متوقع ملاقات حالیہ واقعات کے باوجود منسوخ نہیں ہو گی۔وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس ملاقات کے لیے تیار ہیں۔اس سے قبل شمالی کوریا نے سخت الفاظ پر مبنی بیان جاری کیا تھا جس میں انھوں نے دھمکی دی کہ اگر امریکہ نے شمالی کوریا سے ان کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر زور دیا تو وہ 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات منسوخ کر دیں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا ہکبی سینڈرز نے کہا کہ ‘اگر ملاقات طے پاتی ہے تو صدر ٹرمپ اس کے لیے پوری طرح تیار ہیں، اور اگر ملاقات نہیں ہوتی تو ہم شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کی مہم جاری رکھیں گے۔’جب صدر ٹرمپ سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ‘ہم دیکھیں گے۔’ لیکن انھوں نے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ امریکہ شمالی کوریا پر جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر زور دے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…