ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’مری بائیکاٹ مہم‘اثر دکھا گئی، مری والوں کے ساتھ انتظامیہ کے بھی ہوش ٹھکانے آگئے‘‘ہوٹلز، بازار ویران ہوتے ہی پنجاب حکومت نے سیاحوں کے تحفظ کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،مری (مانیٹرنگ ڈیسک) مری کے بازار ، ہوٹل ، ریسٹورنٹ ویران ہوتے ہی انتظامیہ کو بھی ہوش آگیا، سیاحوں کے تحفظ کیلئے مال روڈ پر ڈولفن فورس تعینات کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مری میں مقامی افراد کی جانب سے سیاحوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ان کی گاڑیوں کو توڑنے ، خواتین اور بچوں کوزدوکوب کرنے کے واقعات کے بعد سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ مری‘مہم شروع کر دی گئی تھی

جس نے آن کی آن میں مری کے ہوٹل، ریسٹورنٹس اور بازاروں کوویران کر دیا تھا۔ مری جیسے سیاحتی مقام کی اس صورتحال کے باعث جہاں ٹور ازم انڈسٹری کو شدید دھچکا پہنچا وہیں مری کی ہوٹلز انڈسٹری اور دیگر تجارتی سرگرمیاں ماند ہونے سے مقامی افراد بھی معاشی طور پر متاثر ہوئے۔صورتحال تاہم جوں کی توں ہے اور اسی دوران مری میں سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اور مال روڈ پر سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ڈولفن فورس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔ ۔ اے ایس پی مری کا کہنا ہے کہ شکایت کی صورت میں فوری ایکشن ہوگا۔اے ایس پی مری کامران حمید کا کہنا ہے کہ مری میں سیاحوں کی شکایت کی صورت میں پولیس فوری مدد کو پہنچے گی۔ مری میں مال روڈ پر ڈولفن فورس کو تعینات کر دیا گیا ہےاور وہ مال روڈ پر گشت کرتے رہیں گے، دیگر پکنک پوائنٹس پر پنجاب پولیس کے اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔اے ایس پی مری کا مزید کہنا تھا مری میں ماحول سازگار رکھنے کے لئے اہم مقامی شخصیات ، ہوٹل مالکان ، ٹیکسی ڈرائیور ایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے بھی بات چیت کی ہے۔اس کے علاوہ 450 ٹورسٹ گائیڈز کے کارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے جو سیاحوں کی مدد کے لئے مختلف مقامات پر موجود ہوں گے۔واضح رہے کہ اس حوالے سے مری ہوٹلز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے میڈیا کے ذریعے بھی سیاحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ مری بائیکاٹ مہم ختم کرتے ہوئے ملکہ کوہسار مری کا رخ کریں یہاں اب انہیں مکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کی جائین گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…