بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ریچا چڈا کو ہریتھک روشن کی والدہ بننے کی پیش کش

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ ریچا چڈا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں خود سے 13 سال بڑے اداکار کی والدہ بننے کی پیش کش کی گئی۔خیال رہے کہ 31 سالہ ریچا چڈا 6 سال قبل یعنی 25 سال کی عمر میں بھی خود سے 24 سال بڑے اداکار نوازالدین صدیقی کی والدہ کا کردار ادا کر چکی ہیں۔ریچا چڈا کو 2012 میں آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’گینگ آف واسع پور‘ میں نوازالدین صدیقی کی والدہ کا کردار دیا گیا تھا۔

اس وقت اداکار کی عمر 39 سال تھی۔25 سال کی عمر میں ایک والدہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کو ایک بار پھر 2012 میں ایک اور ایکشن روینج تھرلر فلم ’اگنی پتھ‘ میں اداکار ہریتھک روشن کی والدہ کا کردار نبھانے کی پیش کش کی گئی تھی۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 31 سالہ اداکارہ نے ’اگنی پتھ‘ میں ہریتھک روشن کی والدہ کا کردار نبھانے کی پیش کش کو انتہائی بے وقوفانہ پیش کش قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم سازوں کو صرف فلم کی کمائی سے غرض ہوتی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ناانصافی ہی ہے کہ ایک نوجوان اداکارہ کو اپنی عمر سے محض 12 سے 13 سال بڑے اداکاروں کی والدہ کا کردار نبھانے کی پیش کشی کی جاتی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ شکوہ بھی کیا کہ اگرچہ انہوں نے رسک لے کر ’گینگ آف واسع پور‘ میں نوازالدین صدیقی کی والدہ کا کردار انتہائی منفرد انداز میں نبھایا، تاہم کسی نے بھی اس کی اداکاری کی تعریف نہیں کی۔’فقرے‘ کی بھولی پنجابن کے مطابق انہوں نے جب نوازالدین صدیقی کی والدہ کا کردار ادا کیا، اس وقت انہیں اداکاری کی شروعات کیے ہوئے محض 4 سال ہی ہوئی تھے، تاہم کسی نے بھی ان کی اداکاری کی تعریف نہیں کی۔31 سالہ اداکارہ نے اس بات کا شکوہ بھی کیا کہ زیادہ تر لوگ انہیں ان کی اصل عمر سے زیادہ بڑی عمر کی خاتون سمجھتے ہیں۔اداکارہ نے اب تک ادا کیے گئے کرداروں میں ’بھولی پنجابن‘ کے کردار کو سب سے بہترین، مضبوط اور خواتین کی مختاری کے مترادف کردار قرار دیا۔ریچا چڈا کے مطابق انہیں ہریتھک روشن کی والدہ کے کردار کی پیش کش انتہائی نامناسب اور بے وقوفانہ محسوس ہوئی۔ریچا چڈا نے 2008 میں ’اوئے لکی لکی اوئے‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، اب تک وہ تھرلر، کامیڈی، رومانٹک اور ایکشن فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…