اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ امریکاکابھارت کوسلامتی کاضامن قراردینا عجیب ہے، نوازشریف کا بیان نہایت حساس قومی معاملہ ہے،میں اس معاملے پرکوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔ناصر جنجوعہ نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان،افغانستان اورایران تجارتی،صنعتی مرکز، ایشیا کا مستقبل ہیں۔خطہ انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، افغانستان
میں داعش،عدم استحکام،منشیات کاڈیرا ہے۔خطہ بڑی قوتوں کے مابین رسہ کشی کامنظرپیش کررہا ہے،چین اور روس کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ٗ امریکاکابھارت کوسلامتی کاضامن قراردینا عجیب ہے۔مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے نوازشریف کے بیان پر تبصرے سے گریزکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا بیان نہایت حساس قومی معاملہ ہے،میں اس معاملے پرکوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔