اسلام آباد (آن لائن)،تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی ہی نگران وزیراعظم ہوں گے اور پاکستان کے عام انتخابات 2018 ء کرانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ انتہائی مصدقہ ذرائع نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف سمیت بیشتر سیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کے نام پر اتفاق کرلیا ہے جبکہ دیگر مقتدر قوتوں نے بھی اس نام پر گرین سگنل دے دیا ہے۔ دوسرے نمبر پر ڈاکٹر عشر حسین کا نام بھی
کئی ہفتوں کے زیر غور رہا لیکن بالآخر تمام فریق جسٹس (ر) تصدیق حسین جیلانی کے نام پر متفق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی خواہش پر فی الحال نگراں وزیراعظم کے نام کو منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کای گیا ہے کیونکہ بعض قوتیں جسٹس (ر) تصدیق کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ شروع کرنا چاہتی ہیں۔ نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان موجودہ حکومت کے خاتمہ سے قبل 28 یا 30 مئی کو کردیا جائے گا۔ (عابد شاہ/اکرام بخاری)