گجرات ( آئی ا ین پی )تھانہ دولت نگر کے گاؤں چنڈالہ میں شادی کی رات کو دولہا نے مبینہ طور پر درخت پر پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق متوفی 22سالہ محمد ابرار جو کہ مستریوں کاکام کرتا تھا اور اسکی شادی صابر کوٹ لالہ موسیٰ میں زنیرہ منور د ختر منور کے ساتھ گزشتہ روز سر انجام پائ گئ ۔اور سہا گ رات کو دولہا محمد ابراردلہن کے کمرہ سے 2بجے کے قریب کمرہ سے نکلا
اور صبح اسکی نعش میں کیکر کے درخت کے ساتھ لٹکی ہوئ پائ گء۔دولت نگر پولیس نے واقعہ کو اتفاقیہ خود کشی قرار دے کر ورثا کے حوالہ کر دی متوفی کی مبینہ خود کشی پر گا ؤں میں مختلف قسم کی چہ منگو یاں کی جا رہی ہیں دلہن زنیرہ بی بی کے مطا بق اسکا دولہا محمد ابرار رات 2بجے واش روم گیا تو واپس نہ آیا گھر والوں کی طرف سے تلاش کرنے پر اسکی نعش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گء۔