کراچی(آئی این پی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میرا کام ایف بی آر کی وصولیاں بڑھانا نہیں، بزنس کمیونٹی کو مراعات دینا ہے۔ ہفتہ کوکراچی میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ادویات پرکسٹم ڈیوٹی میں کمی پرغور کریں گے لیکن گاڑیوں پر ٹیکس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات سے تجارت میں ڈھائی ارب ڈالر کی انڈر انوائسنگ ہے، چین سے امپورٹ میں 4 ارب ڈالرکی انڈرانوائسنگ ہورہی ہے، چین نے اب تک آن لائن ڈیٹا تک
رسائی نہیں دی ہے۔انہوں نے کہا کہ نان فائلر کے لیے پراپرٹی خریداری کی رقم 40 سے بڑھا کر 50 لاکھ کردی ہے جب کہ ٹیکس ایمنسٹی کا معاملہ چیف جسٹس کی صوابدید پرہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وفاقی بجٹ پیر کو قومی اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا، بجٹ سے متعلق بزنس کمیونٹی کیاعتراضات دورکیے جائیں گے، میرا کام ایف بی آر کی وصولیاں بڑھانا نہیں، بزنس کمیونٹی کو مراعات دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کراچی کے لیے پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے کا اعلان کیا۔