لاہور( این این آئی)محکمہ سول ایویشن کی جانب سے چار نئی پرائیوٹ ائیرلائنز کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پروازیں شروع کرنے کے لیے فضائی آپریشن کا سرٹیفکیٹ بھی لینا ہوگا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ لائسنس حاصل کرنے کی خواہشمند نئی ایئرلائنز میں ایئر سیال،
ایئر عسکری، لبرٹی ایئر اور افیف زارا ایئر لائنز شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ چاروں نئی ائیرلائینز کو لائسنس دینے کے بعد انہیں پروازیں شروع کرنے کے لیے فضائی آپریشن کا سرٹیفکیٹ بھی لینا ہوگا، جبکہ چاروں نئی کمپنیوں کو اپنا اپنا فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے کم سے کم تین جہاز لازمی خریدنا ہوں گے۔