لاہوور( نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے آسان اقساط پر موٹرسائیکلیں فراہم کرنے کے پروگرام کا آغاز کردیا۔پنجاب حکومت نے جولائی 2017ء میں ویمن آن وہیلز پراجیکٹ کا آغاز کیا تھا لیکن موٹرسائیکل چلانے کا رجحان کم ہونے اورسخت شرائط کے باعث ابھی تک ٹارگٹ مکمل نہیں کیا جاسکا ۔نجی ٹی وی کے
مطابق خواہشمند خواتین کو اسے چلانے کی تربیت دی جا رہی ہے اس مقصد کے لیے 13مئی کو لاہورمیں تقریب کا انعقاد کیا جائے گاجس کے بعد مال روڈ پر ریلی بھی نکالی جائے گی۔ایک ٹرینرکے مطابق کل تین ہزار موٹرسائیکلیں د ی جانی تھیں جن کے لیے ابھی تک ہمارے پاس 700درخواستیں آئیں جن میں سے 250منظورکی گئی ہیں۔