پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف جیل بھی جائیں گے، معافی بھی مانگیں گے بس جدہ نہیں جا سکیں گے،تحریک انصاف کے رہنما نے دعویٰ کر دیا

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا نواز شریف جیل بھی جائیں گے، معافی بھی مانگیں گے بس جدہ نہیں جا سکیں گے، چیف جسٹس اربوں ڈالر بھارت بجھو ا نے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دیں، نواز شریف نیب کو دباؤ میں لیکر تحقیقات پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ پوری قوم نواز شریف کا ماضی جانتی ہے،

معاہدے کرکے مکرنا، جھوٹ بولنا سب کچھ قوم کو یاد ہے، اس بار بھی نواز شریف کو اگر سزا ہوئی تو وہ معافی بھی مانگیں گے، جیل بھی جائیں گے، بس جدہ جانے کی خواہش پوری نہیں ہو گی کیونکہ اب ریاستی ادارے دستور پر چل نکلے قوم باشعور ہو چکی ہے ۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ نواز شریف کا چیئرمین نیب سے استعفیٰ کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے، اخلاقیات کا درس دینے سے پہلے میاں صاحب بتائیں آپ پر کرپشن منی لانڈرنگ جیسے سنگین الزامات ہیں، عدالتوں میں کیس زیر سماعت اور فیصلے کے قریب ہے، آپ نے قوم اور اخلاقی طور پر عہدہ چھوڑ کر خود کو تحقیقات کیلئے پیش کیا؟ انہوں نے چیف جسٹس سے نیب سمیت تمام ریاستی اداروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نواز شریف کی جانب سے اربوں ڈالر بھارت بھجوانے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دیں تاکہ قوم کو حقائق معلوم ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی پریس کانفرنس کا مقصد صرف نیب کو بھارت بجھوائی رقم کی تحقیقات سے روکنا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ ملک میں مک مکا والی نہیں اصل اپوزیشن تحریک انصاف موجود ہے۔  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا نواز شریف جیل بھی جائیں گے، معافی بھی مانگیں گے بس جدہ نہیں جا سکیں گے، چیف جسٹس اربوں ڈالر بھارت بجھو ا نے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دیں، نواز شریف نیب کو دباؤ میں لیکر تحقیقات پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…