اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف پر 4اعشاریہ 9بلین ڈالرکی بھارت منی لانڈرنگ کاالزام، بات بڑھ گئی، میر حاصل بزنجو نے جواب میں بڑے اقدام کا مشورہ  دیدیا

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چیئرمین نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ کے الزامات پر سپریم کورٹ میں ہرجانے کا دعوی دائر کریں ٗنیب کی جانب سے نواز شریف پر 4اعشاریہ 9بلین ڈالرمنی لانڈرنگ کرنے کے الزام کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے نواز شریف پر 4اعشاریہ 9بلین ڈالرمنی لانڈرنگ کرنے کے الزام کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم پر بلا تحقیق ایسا الزام لگانا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف اس معاملے پر نیب کے خلاف سپریم کورٹ میں ہرجانے کا دعوی ٰدائر کریں۔اس معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بننی چاہییے جو رقوم بھارت بھیجنے کی تحقیقات کرے ۔ چیئرمین نیب نے بغیر تحقیق الزام لگا کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ٗسیاستدانوں کی حب الوطنی پر شک کرنا افسوسناک ہے۔میڈیا سے بات چیت پاکستان مسلم لیگ( ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا کہ نیب کے نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزامات پر حقائق کو سامنے لانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو جلد بازی میں نواز شریف کے اوپر اتنا بڑا الزام نہیں لگانا چاہییے تھا۔ نیب کے نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزامات پر حقائق کو سامنے لانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ چئیرمین نیب کو اپنے بیان کی وضاحت کرنا ہوگی۔ ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانا وقت کی ضرورت ہے جس پر کام کیا جانا چاہیے۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں میڈیا کو رمضان کے حوالے سے معلوماتی پروگرام نشر کرنے چاہئیں۔  وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چیئرمین نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ کے الزامات پر سپریم کورٹ میں ہرجانے کا دعوی دائر کریں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…