جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

ورلڈ بینک کی کی رپورٹ میں واضح طور پر 4.9ارب ڈالر کا خطیر زرمبادلہ بھارت منتقل کئے جانے کا تذکرہ ہے ،نوازشریف کیخلاف جانچ پڑتال کا فیصلہ کیوں کیا؟نیب نے بھی جواب میں دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 9  مئی‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) ورلڈ بینک کی کی رپورٹ میں واضح طور پر 4.9ارب ڈالر کا خطیر زرمبادلہ بھارت منتقل کئے جانے کا تذکرہ ہے ،نوازشریف کیخلاف جانچ پڑتال کا فیصلہ کیوں کیا؟نیب نے بھی جواب میں دھماکہ خیز اعلان کردیا،قومی احتساب بیوو ( نیب ) نے وضاحت کی ہے

کہ گزشتہ روز 8مئی 2018ء کو بیورو کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز ایک میڈیا رپورٹ ’’ منی لانڈرنگ کی رقم کب واپس لائی جائے گی ؟‘‘ کے عنوان سے مقامی اخبار میں یکم فروری 2018ء کو شائع ہونے والے کالم ’’ زاویہ نگاہ ‘‘ کے تناظر میں جاری کی گئی ۔ میڈیا رپورٹ میں ورلڈ بینک کی مائیگریشن اینڈ ریمیٹنس فیکٹ بک 2016ء کے حوالے سے واضح طور پر 4.9ارب ڈالر کا خطیر زرمبادلہ بھارت منتقل کئے جانے کا تذکرہ ہے ۔ قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے وضاحت کی ہے کہ مبینہ میڈیا رپورٹ کی بنیاد اور مذکورہ انکشافات کی بنیاد پر مبینہ طور پر شکایت کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات نیب کے دائرہ اختیار میں قانون کے مطابق شامل ہے ۔ نیب مبینہ میڈیا رپورٹ کی جانچ پڑتال مروجہ قانون کے مطابق کررہا ہے ۔ نیب اس تاثر کو مکمل طور پر رد کرتا ہے کہ نیب کا مقصد کسی کی دل آزاری اور انتقامی کارروائی کرنا مقصود تھی ۔ نیب کسی سے انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا بلکہ صرف اور صرف قانون کے مطابق ملک سے بلا امتیاز بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…