منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کیامشرف دور میں 4ہزارپاکستانی امریکہ کے حوالے کئے گئے اور نوازشریف نے بھارت 4.9بلین ڈالر منی لانڈرنگ کر کے بھارت بھجوائے ؟ حقیقت کیا ہے؟آفتاب شیر پاؤ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی حب الوطنی پر شک کرنا افسوسناک ، چیئرمین نیب نواز شریف پر 4.9بلین ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھیجنے کے بیان کی وضاحت کریں،سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں حکومت کو مشکل میں ڈال دیا،

خود کوئی فیصلہ کر ے تو بہتر ہوگا۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا کہ سیاست میں خطرات بہت بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی حب الوطنی پر شک کرنا افسوسناک ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے پہلے بھی کہا کہ مشرف دور میں 4ہزارپاکستانی امریکہ کے حوالے کئے گئے جس کی بعد میں تردید کی گئی۔ اب نواز شریف پر الزام لگانا کہ انہوں نے بھارت 4.9بلین ڈالر منی لانڈرنگ کر کے بھارت بھجوائے اور بعد میں اس کی تردید کرنا قوم کیساتھ بھونڈا مذاق ہے۔چیئرمین نیب اس کی وضاحت دیں ۔انہوں نے کہا کہ اداروں کو ایسے معاملات میں احتیاط برتنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ نے حکومت کو مشکل میں ڈال دیاہے، بہتر ہوتا اگر سپریم کورٹ اس حوالے سے خود کوئی فیصلہ کرتی ۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی حب الوطنی پر شک کرنا افسوسناک ، چیئرمین نیب نواز شریف پر 4.9بلین ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھیجنے کے بیان کی وضاحت کریں،سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں حکومت کو مشکل میں ڈال دیا، خود کوئی فیصلہ کر ے تو بہتر ہوگا۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا کہ سیاست میں خطرات بہت بڑھ گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…