پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ایران کے خلاف سعودی عرب کو بڑی حمایت حاصل ہو گئی اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مراکش کے بادشاہ شاہ محمد ششم نے ایران کی بڑھتی مداخلت کے خلاف مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مراکشی فرمانروا کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مراکشی فرمانروا کو یقین دلایا کہ سعودی حکومت

اور عوام مراکش کو ایران کی طرف سے لاحق خطرات میں رباط کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب برادر ملک مراکش کی سلامتی، وحدت اور استحکام پر آنچ نہیں آنے دے گا۔دونوں رہ نماؤں نے ایرانی رجیم کی عرب ممالک میں مداخلت اور عرب حکومتوں کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنے سے اتفاق کیا۔خیال رہے کہ تین روز قبل مراکش نے ایران پر علاحدگی پسند گروپ پولیساریو فرنٹ کی عسکری معاونت کا الزام عاید کرنے کے بعد تہران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ سعودی عرب سمیت کئی دوسرے ممالک نے مراکش کے ساتھ ایرانی سازشوں کے خلاف مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…