عراق میں مسجد النوری کی تعمیر نو کے لیے امارات پانچ کروڑ ڈالر دے گا

25  اپریل‬‮  2018

موصل(این این آئی)عراق اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موصل کی مشہور النوری جامع مسجد اور اس کے تاریخی مینار الحدباء کی تعمیر نو کے حوالے سے اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ یہ دونوں تعمیرات گزشتہ جون میں شہر سے داعش تنظیم کو نکال دینے کے لیے ہونے والے معرکے کے دوران تباہ ہو گئیں تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بغداد میں قومی عجائب خانے میں منعقد ایک تقریب کے دوران امارات کی وزیر ثقافت نورہ الکعبی نے اعلان کیا کہ

اْن کا ملک تعمیراتی عمل کے لیے 5 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کرے گا۔ الکعبی کے مطابق یہ منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہو گا جس کا مقصد صرف تعمیرِ نو نہیں بلکہ عراق کے نوجوانوں کی امیدوں کو پھر سے لوٹانا ہے۔موصل شہر کی مسجد النوری اور اس کے الحدباء مینار کی تعمیر بارہویں صدی عیسوی میں ہوئی تھی۔ جون 2017ء میں اس کو تباہ کر دیا گیا جس کا الزام عراقی فوج نے داعش تنظیم پر عائد کیا۔ یہ وہ ہی مسجد ہے جہاں 2014ء میں داعش تنظیم کے سرغنے ابو بکر البغدادی کا واحد اعلانیہ ظہور ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…