جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

یورپی ممالک جوہری معاہدہ بچانے کے لیے تاوان ادا نہ کریں ، ایران

datetime 25  اپریل‬‮  2018 |

تہران(این این آئی)ایران کے ایک سینئر عہدے دار نے تاریخی جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے یورپی طاقتوں کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی قومی سلامتی کی سپریم کونسل کے سکریٹری جنرل علی شمخانی نے کہا کہ امریکا کے جوہری معاہدے میں رہنے کے حوالے سے یورپی یونین کے اصرار کو بھرپور انداز سے سراہتے ہیں۔

شمخانی کا مزید کہنا تھا کہ تاہم اگر اس کا مطلب ایران کی اہانت یا ٹرمپ کو تاوان کی ادائیگی ہے تو پھر یورپ ایک تزویراتی غلطی کا ارتکاب کر رہا ہے۔معاہدے میں شامل یورپی ممالک اس وقت ٹرمپ کو معاہدے کی پاسداری جاری رکھنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔شمخانی کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی ملک کو کسی صورت میں سْرخ لکیر پار کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…