پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

احمدی نژاد کے معاون کی جیل میں وفات پانے کی متضاد اطلاعات

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کے سابق صدر محمود احمدی نڑاد کے سابق معاون حمید بقائی کی ایران کی ایفین جیل میں بھوک ہڑتال کے باعث وفات پانے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ایران کے بعض ذرائع حمید بقائی کی موت کی خبر دے رہے ہیں جب کہ بعض کے مطابق وہ بھوک ہڑتال کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کیے گئے ہیں تاہم وہ بہ قید حیات ہیں۔

خیال رہے کہ حمید بقائی سابق صدر محمود احمدی نڑاد کے قریبی ساتھی شمار کیے جاتے ہیں۔ ان پر دھوکہ دہی اور مالی بدعنوانی کے تحت مقدمہ چلایا گیا اور 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ انہوں نے کچھ عرصے سے جیل میں اپنے ساتھ برتے جانے والے ناروا سلوک پر بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز حمید بقائی کی اچانک فوتگی کی افواہ کے بعد سابق صدر کے سیکڑوں حامی تہران میں ’بقی? اللہ‘ اسپتال کے باہر جمع ہو گئے تھے۔ بعد میں یہ خبر آئی تھی کہ حمید بقائی پر غشی کا دورہ پڑا تھا تاہم وہ زندہ ہیں۔حمدی نڑاد کے حامیوں کا کہنا تھا کہ حمید بقائی 40 دنوں سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ بھوک ہڑتال ان کی موت کا سبب بن سکتی ہے۔بھوک ہڑتال کی وجہ سے وہ بے ہوش ہیں تاہم فوت نہیں ہوئے۔خیال رہے کہ حمید بقائی پر قومی خزانے سے 3 کروڑ 50 لاکھ یورو کی رقم چوری ہرنے اور القدس ملیشیا کے ساڑھے سات لاکھ ڈالر میں خورد برد کرنے کا الزام ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…