منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان، رواں برس فضائی کارروائیوں میں ریکارڈ اضافہ،افغان ایئر فورس روزانہ اپنے ہی ملک میں کتنی بمباری کررہی ہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغانستان میں رواں برس امریکی فضائی کارروائیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، رواں برس پہلی سہہ ماہی میں 1186 بم گرائے گئے،افغان ایئر فورس روزانہ 4 سے 12 فضائی کارروائیاں کر رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کےجاری کردہ

اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں گذشتہ 15 برسوں کے دوران سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کبھی اتنے بم نہیں گرائے گئے جتنے امریکی قیادت والے اتحاد نے رواں سال کے پہلے 3 مہینوں میں گرائے۔ امریکی فضائی افواج کی مرکزی کمان کی جانب سے جاری کردہ اعداد کے مطابق 2018 کے پہلے 3 ماہ کے دوران اتحادی لڑاکا طیاروں نے افغانستان میں 1186 بم گرائے۔ اس ضمن میں گزشتہ ریکارڈ 2011 کا ہے جب لڑائی زوروں پر تھی اور 1083 بم گرائے گئے تھے۔ امریکا نے 2001 اور 2003 کے اعداد و شمار جاری نہیں کئے۔اعداد وشمار میں وہ ڈیٹا شامل نہیں جو کارروائیاں افغان فضائی فوج’’اے اے ایف‘‘ کرتی رہی ہے، جس نے دو برس قبل فضائی حملوں کی صلاحیت حاصل کی تھی، افغان وزارتِ دفاع کے مطابق، افغان ایئر فورس روزانہ 4 سے 12 فضائی کارروائیاں کر رہی ہے۔امریکی فوج کے تازہ ترین اندازے کے مطابق، حکومتِ افغانستان کو ملک کے محض 56 فیصد اضلاع پر کنٹرول حاصل ہے۔ باغی باقی علاقے پر قابض ہیں یا پنجہ آزمائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…