بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کا اعلان کر دیا ،دھماکہ خیز اعلان

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی) چینی وزیر دفاع وانگ فینگ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کرتے ہیں، کشمیر کا مسئلہ 70سال سے تصفیہ طلب ہے، پاکستان اور چین کے مابین دفاعی اور فوجی تعاون اسٹرٹیجک تعاون شراکت داری کا اہم حصہ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں، دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون،

مضبوط شراکت داری کی بنیاد ہے، وزیر دفاع خرم دستگیر نے چینی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحالاور بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تفصیلی بریفنگ دی، پاکستان اور چین کے مابین شراکت داری بڑھانے سے متعلق مختلف امور بھی زیر غور آئے۔منگل کو وزیر دفاع خرم دستگیر نے چین کے وزیر دفاع وانگ فینگ سے ملاقات کی، چینی وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین دفاعی اور فوجی تعاون دونوں ممالک کے مابین اسٹرٹیجک تعاون شراکت داری کا اہم حصہ ہے، چین نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کے موقف کی ہمیشہ حمایت کی ہے، دونوں ممالک کے مابین تعاون اور دفاعی شراکت داری کے باعث خطے میں اسٹرٹیجک توازن برقرار ہے۔ خرم دستگیر نے دونوں ممالک کے مابین شراکت داری بڑھانے سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی، انہوں نے چینی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چینی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج اور عوام کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ اس کے علاوہ خرم دستگیر نے ایس سی او کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر بیلا روس کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔(اح)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…