منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

اب جب تک یہ کام نہ ہوجائے ہم بھارت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلیں گے،پاکستان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے تنازع کے حوالے سے قائم آئی سی سی کمیٹی کا فیصلہ آنے تک پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات بحال نہیں ہوں گے۔نجم سیٹھی کولکتہ میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے 5 روزہ اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت میں موجود ہیں۔ میڈیا سے درخواست کی کہ وہ پاک بھارت میچز کے انعقاد کے لیے اپنے بورڈ پر دباؤ ڈالے۔انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے

دونوں ملکوں کے مابین سیریز کے انعقاد کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ پر کچھ خاص دباؤ نہیں ڈالا جاتا حالانکہ دونوں ملکوں کے شائقین پاک بھارت میچز کے لیے بے چین رہتے ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سیریز کے تنازع کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ جب تک بی سی سی آئی سے معاہدے کے حوالے سے آئی سی سی کی تنازعات کے حل کیلئے قائم کمیٹی کوئی فیصلہ نہیں کرتی، پاکستان اور بھارت کے مابین دوطرفہ سیریز نہیں ہوں گی، جب وہ کوئی فیصلہ کر لیں گے تو پھر ہم دیکھیں گے کہ کس طرح آگے بڑھنا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ آئندہ 5 سال کے لیے تیار کردہ نئے فیوچر ٹور پلان پر معاملات طے پا چکے ہیں جہاں بھارت نے پاکستان سے کوئی میچ نہیں رکھا لیکن اس فیوچر ٹور پروگرام پر ہماری رضامندی آئی سی سی کمیٹی کے فیصلے سے مشروط ہے کیونکہ اگر فیصلہ ہمارے حق میں ہوتا ہے تو انہیں فیوچر ٹور پروگرام تبدیل کرنا پڑے گا لہٰذا دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ سیریز کا انعقاد آئی سی سی کمیٹی کے فیصلے پر ہے جو ممکنہ طور پر رواں سال اکتوبر نومبر تک آ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی سی سی ٹریبونل کے سامنے یہ گزارش کی ہے کہ بھارت نے ایک معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا اب کمیٹی کو دو چیزوں کا فیصلہ کرنا ہے۔ پہلا یہ کہ بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی یا نہیں جبکہ دوسری یہ کہ

اگر انہوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو وہ ہمیں سیریز نہ کھیلنے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا کیا ہرجانہ ادا کریں گے۔دوطرفہ سیریز کے نیوٹرل مقام پر انعقاد کے حوالے سے سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت ہمارے ساتھ نیوٹرل مقام پر بھی دوطرفہ سیریز کھیلنا نہیں چاہتا حالانکہ ہم نے سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے نیوٹرل مقام پر سیریز کرانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب بھارت کا کا کہنا ہے کہ انہیں سیریز کھیلنے کے لیے اپنی حکومت سے اجازت نہیں ملی۔سیٹھی نے کہا

کہ ہمارا بھارتی بورڈ سے یہی کہنا ہے کہ آپ کو اپنی حکومت سے اجازت لینے کی کیا ضرورت ہے کیونکہ ہمیں آپ سے کھیلنے کے لیے اپنی حکومت سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں جبکہ آئی سی سی بھی کرکٹ بورڈ کے معاملات میں حکومتی مداخلت کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے معاہدے میں کہیں بھی سیریز کو حکومتی اجازت سے مشروط قرار نہیں دیا تھا اور اگر یہ بات اتنی ہی اہم تھی تو انہوں نے اس بات کو معاہدے کا حصہ کیوں نہیں بنایا؟۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…