شاہ سلمان کا بہترین کارکردگی پر وزیر داخلہ سے اظہار تشکر

23  اپریل‬‮  2018

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ملک میں امن وامان کے قیام، آئین اور قانون کی رٹ قائم کرنے اور ملک کو ہرقسم کی دہشت گردی اور انارکی سے بچانے کے لیے بہترین کا کردگی کا مظاہرہ کرنے پر وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز کو مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے پر وزیر داخلہ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے وزیر داخلہ شہزدہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف کو ایک برقی پیغام میں ان کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ مملکت میں وامان کے قیام کے حوالے سے وزیر داخلہ اور ان کی ماتحت ٹیم سمیت تمام سیکیورٹی ادارے قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس کی نسبت رواں سال ملک میں قتل عمد کے واقعات میں 6.5 فی صد، لوٹ مار کے واقعات میں 14.5 فی صد، چوری اور ڈکیتی میں 2 فی صد، مسلح ڈکیتی میں 10.5 فی صد، ٹریفک حادثات میں19.7 فی صد، اسمگلنگ میں 7 فی صد، غیر قانونی طور پر ملک میں داخلے کے واقعات میں پانچ سے 35 فی صداور منشیات کے دھندے میں 95 فی صد کمی دیکھی گئی جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ وزارت داخلہ اور اس کے ماتحت سیکیورٹی ادارے بھرپور طریقے سے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…