اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ پرلیبیا میں شدت پسندوں کا بڑاحملہ، اربوں ڈالرز کے 14 ہوائی جہاز تباہ کردیئے گئے

22  اپریل‬‮  2018

طرابلس(آئی این پی)لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران طرابلس کے ہوائی اڈے پر گولہ باری سے 14 سول ہوائی جہاز تباہ ہوگے ، متاثرہ طیاروں کی قیمت 2 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلح عناصر کی طرف سے طرابلس کے معتیقہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گولے اور راکٹ داغے گئے، جس کے نتیجے میں وہاں پر کھڑے ایک درجن سے زاید ہوائی جہازوں میں آگ بھڑج اٹھی۔لیبیا کی سرکاری فضائی کمپنی کی طرف سے جاری کردہ

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کو معتیقہ ہوائی اڈے پر کھڑے طیاروں کے تباہ ہونے سے غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔ جمعرات کے روز کیے گئے اس حملے میں بعض طیارے مکمل طورپر تباہ ہوئے جب کہ بعض کو نقصان پہنچا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کو دو مسلح گروپوں کے درمیان لڑائی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ لڑائی میں 3 ایئر بس A320 مکمل تباہ ہوگئے۔ ان کی مالیت 97 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے جب کہ 95 ملین ڈالرکا A318 اور 90 ملین ڈالر مالیت کا A319 ماڈل کے دو طیارے تباہ ہوگئے۔A321 ایئربس کے دو طیارے جن کی مالیت 11 کروڑ ڈالر سے زاید ہے تباہ ہوگئے۔ نیر ایئر بس 300/200 کی مالیت 333 ملین ڈالر، ایئر بس 300/800 کی مالیت20 کروڑ 54 لاکھ، ایئر بس 300/330 کی مالیت 20 کروڑ 59 لاکھ اور ایئر بس 900/300 کی مالیت 20 کروڑ 90 لاکھ ڈالربنتی ہے بھی تباہ ہوگئے۔گذشتہ ہفتے دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران البراق ایئرلائن کے بوئنگ کمپنی کے دو ہوائی جہاز گولہ باری سے متاثر ہوئے تھے۔خیال رہے کہ طرابلس گذشتہ کئی ماہ سے کشیدگی کی لپیٹ میں ہے جہاں ایک طرف حکومت اور شدت پسند آپس میں نبر آزما ہیں وہیں بعض انتہا پسند تنظیمیں ایک دوسرے کے خلاف بھی لڑ رہی ہیں۔ طرابلس کا معتیقہ ہوائی اڈہ وزارت داخلہ کے زیرانتظام اسپیشل ڈیفنس فورس کے زیرکنٹرول ہے جب کہ شہر میں سرگرم تاجورا نامی ایک گروپ بھی ہوائی اڈے پر حملے کرتا رہتا ہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…