جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

بی جے پی کو بڑادھچکا لگ گیا،سینئر رہنماء یشونت سنہا نے پارٹی چھوڑدی

datetime 22  اپریل‬‮  2018 |

پٹہ/نئی دہلی(این این آئی)بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو بڑا دھچکا لگ گیا، سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مالیات یشونت سنہا نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ادھرحکمراں جماعت کے ترجمان انیل بیلونی نے سینئر سیاستدان کے پارٹی چھوڑنے پر ردعمل میں کہا ہے کہ ان کی تحریر و تقریر سے واضح تھا کہ وہ بی جے پی کے ساتھ مزید نہیں چل سکیں گے ۔

ان کا رویہ کانگریسی لیڈر جیسا رہا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں پریس کانفرنس کے دوران یشونت سنہا نے بی جے پی سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ اب میرا حکمران جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔انہوں نے اس دوران حکمران جماعت کو ہدف تنقید بھی بنایا اور کہا کہ اس دور حکومت میں جمہوری ادارے مجروح ہورہے ہیں،مودی حکومت بجٹ سیشن کے دوران پارلیمانی کارروائی جاری رہنے نہیں دے رہی،اسے کوئی فکر نہیں کہ بجٹ سیشن رک گیا ہے۔سابق وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم مودی نے اپوزیشن کے مسائل سننے کیلئے ان کے ساتھ ایک میٹنگ تک نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت خطرے میں ہے،اسے بچانے کیلئے جنگ جاری رکھیں گے، تاہم کسی دوسر سیاسی جماعت میں شمولیت نہیں اختیارکریں گے۔حکمران جماعت نے ان کی پارٹی سے راہ جدا کرنے کو متوقع عمل قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی نے انہیں عزت کے ساتھ بہتر رتبہ دیا لیکن ان کا رویہ اس کے شایان شان نہیں رہا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…