منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

2014 میں کویت پر حملہ غلطی تھا،عراق ہرجانہ ادا کرنے کے لیے تیار،کتنی بڑی رقم اداکی جائے گی؟حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا (این این آئی)عراقی حکام نے سنہ 1990ء میں سابق مصلوب صدر صدام حسین کے دور میں کویت پر حملے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کویت کا اس کا ہرجانہ ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب عراق نے خلیجی ریاست پر چڑھائی کے فیصلے کی غلطی مانتے ہوئے

کویت کو 90 ملین ڈالر کی رقم ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کی زیر نگرانی عراق کی طرف سےکویت کو ہرجانے کی ادائیگی کا معاملہ 2014ء میں زیر بحث آیا تھا۔ اس وقت بھی بغداد حکومت نے کویت کو ہرجانہ ادا کرنے کا اعلان کیا تھا مگر انتہا پسندوں کی جانب سے عراق کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کیے جانے کے باعث یہ معاملہ التواء کا شکار ہوگیا تھا۔1991ء میں سلامتی کونسل نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جسے صدام حسین کے دور میں بیرون ملک کاروائیوں بالخصوص کویت پر حملے کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ کمیشن کی ذمہ داری میں یہ شامل تھا کہ وہ کویت کو ہونے والے نقصان کے ہرجانے کا تخمینہ لگائے۔کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ عراق کویت پر قبضے کے دوران کمپنیوں اور افراد کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے طور پر 52 ارب 40 کروڑ کی رقم ادا کرے۔ یہ رقم عراق کی تیل مصنوعات پر ٹیکس عاید کرنے وصول کیے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔کمیٹی نے پندرہ لاکھ شکایات کنندہ افراد اور کمپنیوں کو 47 ارب 90 کروڑ کی رقم ادا کرنے سے اتفاق کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…