پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

واٹس ایپ کے ذریعے منشیات فروشی کے الزام میں دبئی سے پاکستانی گرفتار

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کے ذریعے منشیات فروخت کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستانی ڈرائیور پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر واٹس ایپ کے ذریعے منشیات فروخت کیا کرتا تھا۔پراسیکیوٹر کے مطابق مذکورہ شخص، واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے منشیات اور نارکوٹکس کی فروخت کے پیغامات بھیجا کرتا تھا۔

اس سے قبل اسے مراقبت کے علاقے میں 26 دسمبر 2017 کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔دبئی پولیس کے اینٹی نارکوٹکس ڈویڑن کے ایک لیفٹیننٹ کے مطابق ہمیں باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ یہ شخص الوحیدہ کے علاقے میں اپنے گھر میں منشیات فروخت کرتا ہے، ہم نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کی جیب سے 16 ہزار 950 درہم برآمد کرلیے، جن کے بارے میں ہمیں شبہ تھا کہ اس نے منشیات کی فروخت سے حاصل کیے تھے۔’تاہم ملزم کا کہنا تھا کہ اسے یہ رقم اپنی کار کو فروخت کرنے سے حاصل ہوئی۔مذکورہ پولیس افسر کے مطابق ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ وہ منشیات کی فروخت کے لیے سوشل میڈیا جیسے کہ واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام استعمال کرتا ہے، اس کا موبائل فون قبضے میں لیا گیا اور اس کا جائزہ لیا گیا، جس میں موجود میسجز اور آڈیو پیغامات میں ایسے بے شمار الفاظ پائے گئے تھے، جو منشیات کی فروخت کے لیے استعمال ہوتے تھے جبکہ ایک سفید پاؤڈر کی تصویر بھی ملی۔دوسری جانب کرائم لیب رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کے پیشاب کے نمونے میں بھی مارفین اور کوڈین کی موجودگی ثابت ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…