پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

اسرائیل اس وقت مگرمچھ کے مْنہ میں ہے،ایرانی کمانڈر حسین سلامی

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران/تل ابیب(این این آئی)ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہاہے کہ اسرائیل اس وقت مگرمچھ کے منہ میںجی رہا ہے اور جنگ چھڑنے کی صورت میں اسرائیلیوں کے سامنے فرار ہونے کے لیے سمندر کے سوا کوئی جگہ نہیں ہو گی۔عرب ٹی وی کے مطابق سلامی کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیلیوں سے کہتے ہیں کہ ہم تم لوگوں کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ تم لوگ مقبوضہ فلسطین میں شمال اور مغرب ہر جانب سے گِھرے ہوئے ہو۔

تم لوگوں کے فرار ہونے کی کوئی جگہ نہیں۔ یہ نہ سمجھنا کہ آنے والی جنگ جولائی 2006ء (لبنان میں ہونے والی جنگ کی طرف اشارہ) جیسی ہو گی۔ تم لوگوں کے فرار کے لیے سمندر کے سوا کوئی جگہ نہ ہو گی۔ایرانی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ میزائل اسرائیل پر داغے جانے کے لیے تیار ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے چھیڑی جانے والی کسی بھی جنگ کا نتیجہ اس کے خاتمے کی صورت میں نکلے گا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع اویگڈور لیبرمین نے جوابی بیان میں کہا کہ ہمیں آزمایا نہ جائے۔ ہم نہ صرف شمالی محاذ بلکہ ساتھ ہی کئی دیگر محاذوں کے لیے بھی تیار ہیں۔ اگر کسی فریق نے ہمارے ساتھ جنگ شروع کی تو اس کا خون خود اْس کے سَر ہو گا۔ ہمیں دھمکیاں دینے والے ایک بات ذہن نشیں کر لیں کہ اسرائیلی فوج کے ساتھ جنگ کرنا کسی طور بھی ان کے مفاد میں نہ ہو گا۔لیبرمین نے اپنی ٹوئیٹ میں واضح کیا کہ اسرائیلی فوج تمام تر منظر ناموں کے لیے اپنی تیاری جاری رکھے گی۔ انہوں نے ایران اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی سرحد پر موجود عناصر اچھی طرح سوچ لیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…