ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے روز یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گرایا،عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحادی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان
پر بیلسٹک میزائل داغا جسے سعودی عرب کے خود کار فضائی دفاعی نظام نے فضاء میں ہی تباہ کرکے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی۔خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کچھ عرصے کے دوران سعودی عرب پر ایک سو سے زاید بیلسٹک میزائل حملے کرچکے ہیں۔ سعودی محکمہ دفاع کی طرف سے فوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کرکے ملک کو تباہی سے بچالیا گیا۔