بدعات اورمشرکانہ سرگرمیوں کے الزامات،سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مملکت کے اہم مذہبی مقام پر جانے پر پابندی عائد کردی،ٹریول کمپنیوں کو ہدایات جاری

20  اپریل‬‮  2018

ریاض(این این آئی)بدعات کے الزامات،سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مملکت کے اہم مذہبی مقام پر جانے پر پابندی عائد کردی،ٹریول کمپنیوں کو ہدایات جاری،سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں عمرہ اداروں وکمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی عمرہ کمپنی جبل نور کی زیارت کو اپنے ٹریول پیکیج میں شامل نہ کرے۔ وزارت حج نے تمام عمرہ کمپنیوں واداروں سے کہا ہے کہ وہ اس ہدایت کی وصولی سے آگاہ کرنے کا بھی اہتمام اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

مکہ مکرمہ گورنریٹ نے وزارت حج وعمرہ کو تحریر کردہ مکتوب میں اطلاع دی تھی کہ وزارت اسلامی امور، دعوت ورہنمائی نے جبل نور پر مشرکانہ سرگرمیوں اور بدعات وخرافات پر مبنی سرگرمیوں کی بہتات سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ معلمین اور سیاحتی کمپنیوں کے مالکان سے یہ اقرار نامے لئے جائیں کہ ان میں سے کوئی بھی جبل نور کی زیارت کو عمرہ یا حج پیکیج کا حصہ نہ بنائے۔عرب ٹی وی کے مطابق کمیٹی کے ارکان نے اپنی سفارش کا جواز یہ کہہ کر پیش کیا کہ جبل نور پر ان دنوں جو کچھ ہونے لگا ہے وہ شرعاً جائز نہیں ہے۔ وہاں زیارت کے لئے آنے والے لوگ اسلامی شریعت کے مقررہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔سفارش کا ایک جواز یہ بھی دیا گیا ہے کہ جبل نور جانے والے زائرین میں سے بعض پہاڑ سے گر جانے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، لہذا زائرین کو نقصان سے بچانے کیلئے بھی پابندی ناگزیر ہو گئی تھی۔وزارت حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ کمپنیوں و اداروں کو جاری کئے جانے والے خط میں یہ انتباہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر آئندہ زائرین کو جبل نور لے جایا گیا تو عمرہ کمپنیوں و اداروں سے اس کیلئے باز پرس ہو گی اور انہیں مقررہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزارت حج نے عمرہ کمپنیوں واداروں کے مالکان ومنتظمین سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ یہ خط ملنے کے تین روز کے اندر ادارہ معتمرین کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی وصولی سے ہر حال میں مطلع کریں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…