بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا )تجارتی جنگ امریکی کارکنوں کے مفادات کا تحفظ نہیں کریگی،بلکہ اس سے امریکی صارفین اور عالمی ترقی کو نقصان پہنچے گا،چین تجارتی تنازعات کو امریکہ کے ساتھ بڑھنا نہیں چاہتا،بلکہ وہ امریکہ کے غلط سمت میں کئے جانے والے کسی بھی آئندہ اقدام کا مقابلہ کرنے کیلئے اچھی طرح تیار ہے،ان خیالات کا اظہار چین کی وزرات تجارت کے ترجمان گاؤ فین نے یہاں بات چیت کرتے
ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ امریکہ کو صورتحال کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہیے،چین کے پاس اپنی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کو برقرار رکھنے کیلئے مضبوط حل موجود ہے،اور وہ عالمی سطح پر تجارتی تحفظ کیخلاف اچھی طرح لڑ سکتا ہے۔دریں اثناء ترجمان نے کہا کہ امریکہ سے درآمد کی جانے والی جوار پر درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے سے چین کو زیادہ نقصان نہیں ہو گا اور نہ ہی اس پر کوئی بڑا اثر پڑے گا۔