پیر‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2025 

باپ کے مرنے کاغم بیٹیاں نہ سہ سکیں،تینوں بہنوں کی خودکشی ، تینوں لڑکیاں باپ کی وفات کے بعد کس حال میں زندگی گزار رہی تھیں؟اہل محلہ کے افسوسناک انکشافات

datetime 19  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھونیسوار(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست اڑیسہ کی رہائشی 3 بہنوں نے باپ کے مرنے کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سولہ، اٹھارہ اور بیس سال کی عمر کی تین لڑکیاں مردہ حالت میں اپنے گھر میں پائی گئیں ۔اہل محلّہ نے گھر سے دھواں اٹھتے دیکھا تو پولیس کو اطلاع دے دی مگر جب تک پولیس اور آگ بجھانے والا عملہ پہنچا ،دیر ہو چکی تھی۔فائر مین نے پولیس کو بتایا کہ دروازہ اندر سے بند تھا اور ظاہر ہوتا ہے کہ لڑکیوں نے

خودکشی کی ہے۔اہل محلہ نے اس بات کا انکشاف کیا کہ تینوں لڑکیاں غیر شادی شدہ تھیں، دس دن پہلے ان کا باپ مر گیا تھا جس کی وجہ سے یہ بہت صدمے میں تھیں اور باپ کے چلے جانے سے کوڑیوں کی محتاج ہو گئیں تھیں ۔بھارتی پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گھر میں آگ لگنے سے کچھ ہی دیر قبل لڑکیوں نے اپنے بھائی کو باہر کسی کام سے بھیجا تھا۔بھارتی رپورٹس کے مطابق تینوں کی موت کو غیر طبعی قرار دیتے ہوئے کیس رجسٹر کر لیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…