اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

ایرانی فوجی طاقت ہمسایوں کیلئے کوئی خطرہ نہیں،حسن روحانی

datetime 18  اپریل‬‮  2018 |

تہران (آئی این پی)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران ہر وہ ہتھیار خود بنائے گا یا خریدے گا جو اس کے دفاع کے لیے ضروری ہو گا، ایرانی مسلح افواج ہمسایہ ممالک کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں،غیر ملکی طاقتیں ملکوں پر خودسرانہ جارحیت کرتی ہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی فوج کے دن کی مناسبت سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جارح طاقتوں نے ایران اور مغربی ایشیا کے اطراف کے علاقوں میں غیر قانونی طور پر پڑاو ڈال دیا ہے۔

اور ان علاقوں میں دہشتگرد گروہوں سے بڑی طاقتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں۔صدر حسن روحانی نے ایرانی سپاہ اور فوج کے کردار کو خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ بڑی طاقتوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی فوج کو تیار رہنا چاہیے اور خطے میں امن و استحکام پیدا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اوردہشتگردوں کو اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئیے کہ وہ ایران کی جانب بری نظروں سے دیکھے۔صدر حسن روحانی نے ایرانی فوج کو اسلام اور ایران کی طاقت کا بہترین نمونہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج پیشرفتہ ہتھیاروں کے ساتھ اسلامی، انسانی اور اخلاقی اقدار کا بھی مظہر ہے اور ایرانی فوج ایمان کے ہتھیار سے بھی مکمل طور پرمسلح ہے۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی فوج کو جن ہتھیاروں کی ضرورت ہوگی انھیں وہ بنائے گی۔اورملک و قوم کے دفاع کے لئے ایران کو ہھتیاربنانے کے لئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے بڑی طاقتوں کومتنبہ کیا کہ بڑی طاقتیں علاقے کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل نہ کریں اور علاقائی ملکوں کے ساتھ سودے بازی نہ کریں اور ہتھیار بنانے کے کارخانوں میں اضافہ نہ کریں۔انہوں ںے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ہماری مسلح افواج نے علاقلائی امن و سلامتی کیلئے اہم کردار ادا کیا کہا کہ ایران اپنی پوری طاقت کے ساتھ علاقائی ملکوں کی صلح و آشتی کا جواب مثبت انداز میں دے گا اس لئے کہ ایران بڑا ملک ہے اور اس کی قوم ایک عظیم قوم ہے اور اسے دوسرے ملکوں کی سرزمین کی ضرورت نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…