صنعا(این این آئی)عرب اتحادی افواج نے یمن کے صوبے حجہ کے ضلع میدی کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے ایران کے دو بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے مار گرائے ۔امریکی ٹی وی کے مطابق حوثی ملیشیا نے ایک روز قبل میدی میں یمن کی قومی فوج اور عرب اتحادی فوج کی نقل وحرکت اور ٹھکانوں کا سراغ لگانے کے لیے ایرانی
ساختہ دو بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے فضا میں چھوڑے تھے۔یمنی فوج نے حال ہی میں میدی کو حوثی باغیوں کے قبضے سے آزاد کرایا ہے۔ذرائع کے مطابق حوثیوں نے دوبارہ جاسوس ڈرون کے ذریعے معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی لیکن یمنی فوج اور اتحادی فورسز نے ان کے ایرانی ساختہ ڈرو ن کو مار گرایا ۔