ریاض(آن لائن) سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی (صباٹکو) نے سعودی شہروں میں لائیو ٹی وی اورانٹرنیٹ سروسز پر مبنی لگژری بس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ خارجہ نقل و حمل کے ڈائریکٹر ترکی بن عبداللہ النادر نے سعودی پریس ایجنسی کو بتایا کہ فروری سے ریاض اور جدہ میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نان سٹاپ بس سروس متعارف کرا دی گئی ہے۔صباٹکو نے 50 مرسڈیز ٹریفیکو
2018 بسیں مختلف روٹس پر چلا دی ہیں۔ ان بسوں میں ہر سیٹ پر ایک اسکرین نصب کی گئی ہے جس سے مسافرمختلف قسم کے پروگراموں اور لائیو چینلز سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مسافر وائی فائی تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان بسوں میں سفر کرنے کے لیے مسافر ٹکٹ کمپنی کی جاری کردہ سمارٹ فون ایپلیکیشنز، کسٹمر سروس سینٹر اور سیلز کے دفاترسے حاصل کر سکتے ہیں۔