انقرہ(آئی این پی)شام کے علاقے عفرین کو اصل مالکان کے سپرد کرنے کا فیصلہ روس نہیں صرف ترکی کرے گا، دیگر ملکوں کے زیر کنٹرول علاقوں کی شام کو حوالگی پر بات ہونی چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں اسوقت دیگر ملکوں کے زیر کنٹرول علاقوں کی شام کو حوالگی پر بات ہونی چاہیے۔صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ شامی علاقے کی حوالگی کے وقت کا تعین روسی وزیر خارجہ نہیں بلکہ ترکی کرے گا۔صدرِ ترکی نے آق پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کے بعد اخباری نمائندوں کواپنے جائزے پیش کیے۔روسی وزیر خارجہ
سرگئی لاوروف کے عفرین مؤقف کے غلط ہونے کا کہنے والیاردگان نے بتایا کہ “شام میں اسوقت دیگر ملکوں کے زیر کنٹرول علاقوں کی شام کو حوالگی پر بات ہونی چاہیے۔ ‘ان علاقوں کو ملکی انتظامیہ نے ان کے سپرد کیا ہے’ بیانات ہمیں آمادہ نہیں کر سکتے۔ وقت آنے پر ہم عفرین کو عفرین کے اصلی مکینوں کے حوالے کر دیں گے، تا ہم اس چیز کے وقت کا تعین صرف ہم کریں گے، نہ کہ محترم لاوروف۔خیال رہے کہ سرگئی لاوروف نے کل ایک اعلان میں کہا تھا کہ روس، عفرین کو شامی انتظامیہ کے حوالے کیے جانے کی توقع رکھتا ہے۔