پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’کالے کو گورا کرنے کی سرکاری کریم متعارف‘‘ کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے متعارف کروائی گئی ایمنسٹی سکیم پر اخبارات کے دلچسپ تبصروں نے حکومت کو پانی پانی کر دیا

datetime 7  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے اپنی مدت کے خاتمے کے آخری دنوں اور عام انتخابات سے قبل ایمنسٹی سکیم متعارف کروانے پر ملک کے طول و عرض میں اس سکیم کے خلاف عوامی سطح پر شدید بے چینی اور اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صنعت کاروں اور بڑے ٹیکس دہندگان نے بھی اس پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔ دوسری جانب حکومت کی اس سکیم

جو کہ 30جون 2018تک کیلئے قابل عمل ہے پر پاکستانی میڈیا خصوصاََ اخبارات نے بھی بے لاگ تبصرے اور تجزئیے پیش کئے ہیں۔ ایک اخبار نے تو اپنے صفحہ اول پر شہ سرخی لگائی ہے اس نے حکومت کو پانی پانی کر دیا ہے۔ اخبار کی شہ سرخی کچھ ایسے ہے ’’کالے کو گورا کرنے کی سرکاری کریم متعارف کروا دی گئی‘‘۔ ٹیکس دہندگان نے اس ایمنسٹی سکیم پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ سکیم دراصل منی لانڈرنگ کے پیسے کو جائز کرنے کیلئے لائی گئی ہے جس کا فائدہ حکومت کے حامی بڑے بڑے مگرمچھوں کو پہنچے گا جنہوں نے ملکی دولت ملک سے سمگل کر کے بیرون ملک جائیدادیں اور اثاثے بنا رکھے ہیں ۔ دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل بھی میدان میں آگئے ہیں اور ایمنسٹی سکیم کے حق میں مختلف چینلز میں دفاع کرتے نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب حکومت کی سب سے بڑی مخالف جماعت تحریک انصاف کے چیئرمین بھی اس ایمنسٹی سکیم کے خلاف میدان میں آچکے ہیں ۔ عمران خان نے ایمنسٹی سکیم ماننے سے انکار کر دیا، عمران خان نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم چوروں اور کالا دھن رکھنے والوں کے لیے ہے، ہماری حکومت آئی تو اس کو ختم کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پیغام دے رہے ہیں کہ ایماندار لوگ بے وقوف ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ممبر سازی

کے لئے سانگھڑ پہنچ گئے۔ان کے ہمراہ حلیم عادل شیخ لیاقت جتوئی ۔شاہ محمود قریشی۔ڈاکٹر عامر لیاقت۔ودیگر موجود تھے اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سانگھڑ میں خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہاکہ سندھ کے لوگوں کے حالات کیا ہیں اندورن سندھ سب سے پیچھے رہ گیا ہے سندھ میں تعلیم کا براحال ہے اسپتال موجود نہیں اورسب سے بڑا پانی کی سہولیات نہیں ہے پولیس

کا کام لوگوں کی حفاظت کرنا ہے لیکن اس پولیس کو استعمال کیا جاتا ہے اب پولیس لوگوں پر ظلم ڈھانے کے لیے استعمال کرتی ہے اور لوگوں پر جھوٹی ایف آئی آر کاٹنے ہیں کسانوں کا پانی بند کر دیا جاتا ہے غریب کسان سارا سال محنت کرتا ہے جب وقت آتا ہے گنا بیچنے کا تو شوگر مل کی ساری طاقت ان کے پاس ہے جس میں سب سے پہلا نمبر پر بمبئینو سینما کا ٹکٹ بیچنے والا آصف زرداری ہے

سندھ میں ذوالفقار علی بھٹو کے نام پر لوگوں کو لوٹا جاتا ہے سندھ کی عوام کو آصف علی زرداری سے آزاد کرانا ہے تمہیں کتنا پیسہ اور چاہیے زرداری کچھ تو خوف خدا رکھو مرنا بھی ہے سندھ میں ہر دوسرے شخص کو ہیپاٹائیٹس کی بیماری ہے لوگ اس کے علاج کے لیے پریشان ہیں کسانوں کو اس کی محنت کا معاوضہ نہیں دے سکتے آپ کھبی نیویارک کھبی لندن ہوتے ہو وزیر اعظم شاہد خان عباسی

نے ایمنسٹی اسکیم بنائی ہے جو بیلک کے پیسوں کو وائٹ میں تبدیل کرنے کے لئے بنائی ہے ڈیرھ ماہ میں کیا کامیاب ہو گی ہم اسے کبھی قبول نہیں کریں گے جنہوں نے چوری کا پیسہ بنا کر رکھا ہے اس کو وائٹ بنانے کے لیے اسکیم لئی جارہی ہے ہم اپنی حکومت میں اس کو ختم کریں گے حکومت کی تمام اسکیمں فیل ہوئی ہیں جنہوں نے کرپشن میں پیسہ بنایا اس کو وائٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے جس کو ہم ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…