ہفتہ‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2024 

قومی ائیر لائن پی آئی اے کا لوگو تبدیل، جہازوں پر قومی پرچم کی جگہ کس جانور کی تصویر پینٹ کی جائینگی، اس جانور کی تصویر کا پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے کیا تعلق ہے، جانئے

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ائیر لائن پی آئی آے کا لوگو تبدیل، جہازوں کی دم پر قومی پرچم کی جگہ قومی جانور مارخور کی تصاویر پینٹ کی جائیں گی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کا لوگو تبدیل کردیا گیا ہے اور اب تمام طیاروں پر قومی جانور مارخور کی تصاویر پینٹ کی جائیں گی۔ لوگو کی تبدیلی کی تقریب ایوی ایشن ڈویژن اسلام آباد میں ہوئی۔

تقریب میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کے تمام جہازوں کی دم پر مارخور کی تصاویر پینٹ کی جائیں گی۔جہازوں کے انجنوں اور کاک پٹ کے دروازوں پر بھی مارخود کی چھوٹی تصاویر ہوں گی جب کہ طیارے کے اگلے حصے پر پائلٹ گیٹ کے پاس پاکستانی جھنڈا بھی بنایا جائے گا۔ نئے ڈیزائن میں مارخور کے سینگ ہرے اور جسم کا رنگ نیلا ہوگا۔واضح رہے کہ مار خور پاکستان کا قومی جانور ہے اور پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سرکاری نشان میں مارخور کی تصویر ہے۔ مارخور پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے جس کی غذا جنگلی جڑی بوٹیاں ہوتی ہیں جبکہ یہ پہاڑوں پر رہنے والے سانپوں کا بھی دشمن تصور ہوتا ہے اور سانپوں کو ان کے بل سے نکال کر ہلاک کرنے کی اس میں قدرتی خصوصیت موجود ہوتی ہے۔”ﻣﺎﺭﺧﻮﺭ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﺎ ﻗﻮﻣﯽ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﮨﮯﺍٓﺋﯽ ﺍﯾﺲ ﺍٓﺋﯽ ﮐﺎ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻧﺸﺎﻥ ﻣﺎﺭﺧﻮﺭ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﯽ ﺩﻭ ﺑﮍﯼ ﻭﺟﻮﮨﺎﺕ ہوسکتی ﮨﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺗﻮ ﯾﮧ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﺎ ﻗﻮﻣﯽ ﺟﺎﻧﻮﺭﮨﮯ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺍٓﺋﯽ ﺍﯾﺲ ﺍٓﺋﯽ ﮐﺎ ﮐﺎﻡ ﮨﯽ ﯾﮩﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯿﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﮭﯿﺲ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﭙﮯ ﺳﺎﻧﭗ ﭘﮑﮍﻧﺎ ﯾﮧ ﺳﺎﻧﭗ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﻠﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﭙﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮑﮯ ﺑﻠﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮑﮯ ﺭﻭﺍﺑﻂ ﮐﺌﯽ ﻏﯿﺮﻣﻠﮑﯽ ﺯﮨﺮﯾﻠﮯ ﻧﺎﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻨﮑﯽ ﯾﮧ ﭘﻮﺟﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟﺍﯾﺴﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺳﺎﻧﭙﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﻝ ﺩﮨﻞ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺐ ﯾﮧ ﻣﺎﺭﺧﻮﺭ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﺳﯽ ﻟﺌﮯ ﯾﮧ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﮨﻤﯿﮟ ﮐﭽھ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﺍﺳﮑﺎ ﺫﻣﮧ ﺩﺍﺭ ﻣﺎﺭﺧﻮﺭ ﯾﻌﻨﯽ ﺍٓﺋﯽ ﺍﯾﺲ ﺍٓﺋﯽ ﮨﻮﮔﯽ۔

موضوعات:



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…