بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

50 ممالک میں کارآمد رہنے والے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع،دنیا کے کتنے ممالک میں استعمال کیاجاسکے گا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  اپریل‬‮  2018 |

ابوظہبی(نیوزڈیسک)50 ممالک میں کارآمد رہنے والے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع،دنیا کے کتنے ممالک میں استعمال کیاجاسکے گا؟ حیرت انگیز انکشافات،تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کا ڈرایؤنگ لائسنس دنیا کے پچاس ملکوں میں کارآمد ہو گا۔

یو اے ای سے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس کے حامل افراد ان ملکوں میں گاڑی چلانے اور کرائے پر گاڑی حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جن ملکوں میں یو اے ای کا جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس کارآمد ہو گا،ان میں امریکا، برطانیہ، آئرلینڈ، سنگاپور اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ جرمنی، فرانس، سوئیٹزرلینڈ ، اٹلی، بیلجئیم اور ناروے کے علاوہ یورپی یونین کے رکن بعض دوسرے ممالک میں بھی یو اے ای کا لائسنس کارآمد ہو گا۔ان ممالک کی مکمل فہرست متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔ ہر ملک نے ڈرائیونگ لائسنس کے استعمال کی ایک خاص مدت متعیّن کی ہے۔ابتدائی طور پر نو ممالک نے یو اے ای کا ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد کو اپنے ہاں گاڑیاں چلانے کی اجازت دی تھی۔اس تجربے کی کامیابی کے بعد اب مزید ممالک کی جانب سے یواے ای کے ڈرائیونگ اجازت نامے کے حاملین کو گاڑیاں چلانے کی اجازت ایک بڑی پیش رفت ہے۔ اب مزید ممالک کی جانب سے یواے ای کے ڈرائیونگ اجازت نامے کے حاملین کو گاڑیاں چلانے کی اجازت ایک بڑی پیش رفت ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…