ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں 35 سال بعد نئی تاریخ رقم،امریکی کمپنی کو ایسا کام شروع کرنے کا لائسنس دے دیا گیا کہ اس سے قبل کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا،دنیا میں سینما گھروں کی سب سے بڑی امریکی کمپنی اے ایم سی رواں ماہ کی 18 تاریخ کو سعودی عرب میں اپنا پہلا سینما گھر کھولے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں 35 سال بعد سینما گھروں پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے۔ سینما گھر کھولنے کا پہلا لائسنس
دنیا میں سینما گھروں کی سب سے بڑی امریکی کمپنی اے ایم سی کو جاری کردیا گیا ہے۔ سعودی وزارتِ اطلاعات اور ثقافت نے اس معاہدے کی تصدیق کردی ہے جب کہ اے ایم سی کے ترجمان رائن نونان نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کے پبلک انویسمنٹ فنڈ کا ایک ذیلی کمپنی اور اے ایم سی کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے جب کہ اے ایم سی کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض میں 18 اپریل کو پہلا سینما گھر کھولا جائے گا۔