ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

این اے 125 ، الیکشن ٹریبونل نے دھاندلی کیس کا فیصلہ 4 مئی تک موخر کر دیا

datetime 30  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک ) الیکشن ٹریبونل نے این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف فیصلہ چار 4 مئی تک موخر کر دیا۔ لاہور میں الیکشن ٹریبونل نے کیس کی سماعت شروع کی تو تحریک انصاف کے حامد خان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ خواجہ سعد رفیق این اے 125 سے دھاندلی کر کے منتخب ہوئے۔ اس حلقے میں بڑی دھاندلی ہوئی ، پولنگ سٹیشنز کے نتائج تک تبدیل کر دئیے گئے۔ جب کہ نادرا اور انکوائری کمیشن کے مطابق دھاندلی ثابت ہو چکی ہے۔ خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔ نادرا اور انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ اس حلقے میں جعلی ووٹ کاسٹ کیے گئے لہذا درخواست خارج کی جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلے کو محفوظ کر لیا تھا جو کہ ا?ج سنایا جانا تھا لیکن پی پی 155 میں مبینہ دھاندلی کے کیس کی سماعت کی وجہ سے فیصلہ چار مئی تک موخر کر دیا گیا ہے۔ اب چار مئی کو دونوں حلقوں کا فیصلہ سنایا جائے گا ، این اے 125 سے عام انتخابات کے دنگل میں مختلف جماعتوں کے بیس امیدواران میدان میں تھے تاہم عام انتخابات میں این اے 125 سے خواجہ سعد رفیق مسلم لیگ ن کی نشست پر ایک لاکھ تئیس ہزار چورانوے ووٹ حاصل کر کے فاتح رہیتھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان تراسی ہزار ایک سو نوے ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ اسی حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد نوید چودھری چار ہزار چھے سو ا?ٹھ لے کر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…