منگل‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2024 

شریف ڈاکٹرائن یہ ہے کہ دھاندلی کرکے اقتدارمیں آؤ اور کوئی پکڑے توکہہ دو کہ جمہوریت خطرے میں ہے، وزیراعظم کاون پوائنٹ ایجنڈا نوازشریف کی چوری بچاناہے ، عمران خان کا دعویٰ

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )پا کستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی عمران خان نے کہاہے کہ میرا دل کہتاہے اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی ،وزیراعظم کاون پوائنٹ ایجنڈا نوازشریف کی چوری بچاناہے ،عام انتخابات میں کسی بھی کرپٹ پارٹی سے اتحاد نہیں کیا جائیگا ،نواز شریف اور زرداری دونوں چور اور ڈاکو ہیں ،ان سے کسی صورت میں اتحاد نہیں ہوگا، باجوہ ڈاکٹرائن کا مطلب یہی سمجھے ہیں کہ وہ پاکستانی آئین اور قانون کیساتھ کھڑے ہیں جبکہ شریف ڈاکٹرائن یہ ہے کہ

دھاندلی کرکے اقتدارمیں آؤ اور کوئی پکڑے توکہہ دو کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ کوئٹہ کے ہنہ اوڑک میں وزیراعلی ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سرداریار محمد رند ،صوبائی وزراء ،مشیران ،ارکان صوبائی اسمبلی ،قبائلی عمائدین اور تحریک انصاف کے صوبائی عہدید ار بھی موجود تھے قبل ازیں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا ۔ چےئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میں بلوچستان میں بننے والی نئی سیاسی جماعت ’’بلوچستان عوامی پارٹی ‘‘کو مبارکباد دیتاہوں ،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے نئی سیاسی پارٹی بنائی ہے جب ان سے پوچھا گیاکہ عام انتخابات کے بعد ملک کے آئندہ وزیراعظم آپ ہونگے اور صوبہ بلوچستان میں وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو ہونگے تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے وقت آنے پر سب کو معلوم ہوجائے گا مگر میرا دل کہتا ہے کہ اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا کہنا کہ میں نے اخبارات میں پڑھا ہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات ہوئی ہے وہ جھوٹ بول رہاہے اسکی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہوگا ،

،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی چیف جسٹس سے ملاقات کا کیا مقصد ہے یہ سب کو معلوم ہے وزیراعظم کاایک ہی ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ کسی نہ کسی طرح نوازشریف کی چوری بچ جائے ، مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم نے چیف جسٹس کے سامنے ہاتھ جوڑے ہونگے کہ نوازشریف کو چھوڑ دیں دورہ امریکا میں بھی شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں جوڑے ہوں گے لیکن ہم کسی قسم کا این آر او نہیں ہونگے دینگے ،عمران خان کا الیکشن کے حوالے سے کہناتھا کہ

ہم نے 2018کے الیکشن کے لئے تیاری شروع کردی ہیں جمہوریت تب آتی ہے جب الیکشن صاف وشفاف ہوں،ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی کے سربراہ کاکہناتھا کہ باجوہ ڈاکٹرائن کا مطلب وہ یہی سمجھے ہیں کہ وہ پاکستانی آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں تاہم شریف ڈاکٹرائن کامطلب یہ ہے کہ چوری کے پیسے بچوں کوباہربھیجیں،اقتدارمیں آکربڑے پروجیکٹس بناؤ،پیسے چوری کریں اور دھاندلی کرکے اقتدارمیں آؤ،سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ

سینیٹ کے چیئرمین کابلوچستان سے آنا خوش آئند ہے،ہم نے نہ نوازشریف کا چیئرمین آنے دیا ، نہ پیپلزپارٹی کا یہی ہماری کامیابی ہے اور جب مسلم لیگ(ن) کوشکست ہوئی تو شروع ہوگئے کہ سینیٹ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ، عمران خان کا کہناتھا کہ وہ شاہد خاقان عباسی سے پہلے ہی مایوس تھے،انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا نا م تو کیس میں آنا ہی نہیں تھا کیوں کہ انہوں نے تو بچوں کے نام پر پراپرٹی لی ہوئی تھی،ملک کا وزیر اعظم جب سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مان رہا تو وہ لوگ کیوں مانیں جو جیلوں میں ہیں ،

یہ کبھی نہیں ہوا کہ ملک کا وزیراعظم اپنی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کررہا ہے،انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب اتنے ہی کرپٹ ہیں جتنے کرپٹ نوازشریف ہیں،انہوں نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن سے قبل جو نگراں حکومتیں بنائی گئی تھیں ،وہ بھی غلط تھیں کیونکہ انہوں نے بھی دھاندلی میں اہم رول ادا کیا ، انتخابات میں وقت بہت تھوڑا رہ گیا ہے اس سے پہلے نگراں حکومتیں صوبے میں بن جائیں گی ،امید ہے کہ وہ انتخابات صاف اور شفاف کرائیں گی ،انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہیے ،اس کے التواء کی کوئی وجہ نہیں ،18ویں ترمیم کے بارے میں جو کچھ اخبارات میں چھپ رہا ہے یہ ایک اچھی پیشرفت ہے ۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…