اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ چیف جسٹس نے وزیر اعظم کیلئے فریادی کالفظ استعمال نہیں کیا ٗفریادی کالفظ غلط طورپر چیف جسٹس سے منسوب کیا گیا ۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہاگیا
کہ چیف جسٹس نے وزیر اعظم کیلئے فریادی کا لفظ استعمال نہیں کیا ۔ بیان میں کہاگیا کہ فریادی کا لفظ غلط طورپر چیف جسٹس سے منسوب کیا گیا ۔ترجمان سپریم کورٹ نے کہاکہ چیف جسٹس وزیراعظم کاسربراہ حکومت کے طورپراحترام کرتے ہیں ترجمان نے کہاکہ چیف جسٹس سے منسوب لفظ مکمل غلط اورگمراہ کن ہے۔