اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت ہمیشہ پاکستان کو مختلف دھمکیاں دیتا رہتا ہے اور الزام تراشی کا بھی کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، بھارت محاذ آرائی کرنے کی اپنی روایتی ہٹ دھرمی پر قائم ہے، بھارت کی سرکار کے بیانات سے ایسا لگتا ہے کہ
وہ خارجی محاذ پر پاکستان کے خلاف کوئی مہم جوئی کرنے کا خواہش مند ہے، بھارت نے اگر کسی قسم کی محاذ آرائی کرنے کی کوشش کی تو بھارت کو پتہ ہونا چاہیے کہ پاکستان اس کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاکستان کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو بھارت کے چپے چپے کو نشانہ بنا سکتے ہیں، یہ سفیریکل میزائلز بھارت میں تباہی مچا دیں گے، چند سیکنڈ کے اندر ممبئی، ناگ پور سمیت پورا مہاراشٹر اور پٹنہ ان میزائل کا نشانہ بن سکتے ہیں، پاکستان کا میڈیم رینج بیلسٹک میزائل اگر حرکت میں آیا تو بھارتی شہر بنگلورو، چنائی اور کلکتہ کی عالی شان عمارتیں مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہو جائیں گی۔ کنیا کماری جو کہ بھارت کے جنوب میں آخری شہر ہے اسے بھی پاکستان شاہین ٹو میزائل تباہ و برباد کر سکتا ہے۔ غزنوی اور شاہین ون کے شور سے دہلی سرکار اپنے ہوش کھو بیٹھے گی، پاکستان کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو دہلی کے آس پاس موجود علاقوں کو تباہ و برباد کر دیں گے۔ ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل حطف، نثر اور ابدالی بھارتی حکومت کی سوچ سے بڑھ کر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔